اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرئیل شیرون کی
آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد پچاسی سال کی عمر میںموت واقع ہوگئی۔ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریئل شیرون
وہ تل ابیب سے کچھ فاصلے پر واقع شیبا میڈیکل سینٹر میں زیر علاج تھے۔
شیرون
اسرائیل ملٹری اور سیاست کی بااثر شخصیت تھے لیکن ان کا کریئر تنازعات میں گھرا رہا۔
ایریئل شیرون مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کے سخت ترین حامی تھے مگر ان کے آخری اقدامات میں سے ایک، غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کی واپسی نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ تھوڑے عرصے کے بعد ان کا کریئر ایک دم سے اس وقت ختم ہو گیا جب متعدد سٹروکس کی وجہ سے وہ کومے میں چلے گئے۔
)